کہروڑپکا ( خبر نگار)میونسپل کمیٹی بجٹ اجلاس 18 کروڑ سے زائد آمدن اور17 کروڑ سے زائد اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا صفائی سیوریج قبرستانوں کی چاردیواری سے متعلق فنڈز کے اجراء کا مطالبہ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کا بجٹ اجلاس جناح ہال میں چیئرمین ملک قاسم جوئیہ منعقد ہوا وائس چیئرمین شیخ رضوان نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ترقیاتی اخراجات 98لاکھ اکیاسی ہزار جبکہ غیر ترقیاتی اخراجات 16 کروڑ 30 لاکھ ستر ہزار کا تخمینہ لگایا گیا اس موقع پر کونسلرز اشرف اسماعیل شیخ واحد رانالیاقت طلحہ جمال ناصر نواز اور دیگر نے علاقوں کے مسائل پر توجہ اور ان کے حل کا مطالبہ کیا جبکہ کتے مار مہم کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا چیف آفیسر علی احمد صابر نے یقین دہانی کرائی کہ سب کے ساتھ مل کر دستیاب وسائل میں تمام مسائل کے حل کی کوشش کی جائے گی 18 اکتوبر 2021 سے 30جون 2022 تک کا بجٹ پیش کیا گیا۔
میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کا اجلاس ،18کروڑ کا بجٹ پیش
Nov 29, 2021