رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جانوروں کی موسم کی شدت، بیماریوں سے بچانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی گائیڈ لائن جاری، جس کے مطابق مویشی پال حضرات جانوروں کو رات کا بچا ہوا پانی ہرگز نہ پلائیں بلکہ تازہ پانی پلائیں،باڑے میں گنجائش سے زائدجانوروں کو نہ رکھیں ، مرغیوں کے ڈربوں اور جانوروں کے باڑوں کو خشک رکھیں، سردیوں میں اگر احتیاط نہ کی جائے تو باڑوں میں امونیا گیس پیدا ہوجاتی ہے،سردی کے موسم میں جانوروں کو شیرہ یا گڑدیں، سردیوں کے چاروں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے مویشی پال جانوروں کو سبز چارے کیساتھ خشک چارہ بھی دیں،کسی بیماری کی صورت میں قریبی جانوروں کے ہسپتال سے رابطہ کریں ۔