حکومت شعبہ زراعت کی بہتری کیلئے کوشاں : جان محمدخان 

وہاڑی( خبر نگار + نامہ نگار +کرائم رپورٹر) جان محمدخان ڈائریکٹر سیڈایکٹ انفورسمنٹ اسلام آبادنے کہاہے کہ حکومت زراعت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔ کاشتکاروں اور زمینداروں کواجناس کے منظورشدہ بیج فراہم کرنے کیلئے پوری سرکاری ادارے حرکت میں آچکے ہیں۔ وہ وہاڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین آل پاکستان سیڈایسوسی ایشن چوہدری آصف علی اور چوہدری صفدرعلی،سیڈانسپکٹروہاڑی محمداعظم بھی موجودتھے۔ ڈائریکٹرجان محمدخان کاکہناتھاکہ مختلف اجناس کے تقریباپچاس من بیج ضبط کرکے ان ڈیلروں کونہ صرف جرمانے کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن