ملتان (خبر نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کی برداشت سے پہلے اس کی پختگی کا یقین کرلیں جو بعدازبرداشت کوالٹی کیلئے بہت اہم ہے۔باغبان ترشاوہ پھلوں کی اقسام فیوٹرل ارلی، مسمی، ریڈ بلیڈ ہنی، میڈرین، شمبراور ڈنکن وغیرہ کی برداشت دسمبر کے آخر تک مکمل کریں۔ پھل کو اس وقت توڑیں جب ان میں مٹھاس کی مناسب مقدار موجود ہو اور پھل اپنے معیاری وزن کو پہنچ جائے۔اگر پھل پودوں پراونچے لگے ہوں تو سیڑھی کا استعمال کریں۔ پھل کو زیادہ مت دبائیں۔ پھل کی برداشت صبح کے وقت کریں اور برداشت کے بعد پھلوں کو خشک اور سایہ دار جگہوں پر رکھیں۔ برداشت کے بعد پھل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے پلاسٹک کے فیلڈ بکس استعمال کریں۔پھل کو ڈبوں میں ڈالنے سے پہلے بیماری یا کیڑوں سے متاثرہ اور خراب پھل کو الگ کرلیں۔