چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 39 رنز بنالیے 

Nov 29, 2021

ملتان (سپورٹس ڈیسک) چٹاگانگ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے جسکے بعد بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز سکور کرلیے ہیں۔ میچ کے تیسرے روز عابد علی 93 اور عبداللہ شفیق 52 رنز کیساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تاہم کھیل کے پہلے ہی اوور میں تائیج الاسلام نے پہلے عبداللہ شفیق کو ایل بی ڈبلیو کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر اظہر علی کو بھی گولڈن ڈک پر پویلین کی راہ دکھا دی۔ بابراعظم بھی 10 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ عابد علی 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔فواد عالم 8 اور محمد رضوان 5 رنز بنا سکے جبکہ حسن علی بھی 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ ساجد خان 5 اور نعمان علی 8 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں ۔دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم میدان میں اتری تو شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کی تیسری گیند پر اوپنر شادمان اسلام کو ایل بی ڈبلیو کر دیا جبکہ ایک گیند کے بعد دوسری گیند پر نجم الحسین کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔ نجم کا کیچ عبداللہ شفیق نے تھاما۔ چھٹے اوور کی آخری گیند پر حسن علی نے مومن الحق کو میدان بدر کر دیا ، مومن الحق بغیر کوئی سکور کئے پویلین لوٹے ، ان کا کیچ اظہر علی نے پکڑا۔گیارہویں اوور کی پہلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سیف حسن کا کیچ خود ہی تھام لیا۔

مزیدخبریں