چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز سے کھیل کا آغاز کیا، مشفیق الرحیم کو حسن علی نے 19 ویں اوور کی تیسری بال پر پویلین کی راہ دکھا دی، یاسر علی 36 رنز پر ریٹائر ہرٹ ہو گئے۔ لٹن داس اور مہدی حسن 101 کے مجموعے کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔گذشتہ روز بنگالی ٹائیگرز کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا تھا، شادمان اسلام 1، نجم الحسین شانتو اور مومن الحق صفر رنز پر آوٹ ہوئے، سیف حسن 18 رنز بنا سکے تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز میں 330 رنز کے جواب میں 286 رنز کے ساتھ اپنی پہلی اننگز کا اختتام کیا تھا جس سے میزبان ٹیم کو 44 رنز کی برتری مل گئی تھی۔
چٹاگانگ ٹیسٹ کا چوتھا روز، بنگلا دیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
Nov 29, 2021 | 10:53