ریلوے ملازمین کی بہتری کے لئے جہاں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی کروں گا،وزیر ریلوے

جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں، اب گھوسٹ ملازمین اور افسران اپنی موت خود مریں گے، جو ملازمین کام کریں گے ان کو نوازا جائے گا، ریلوے ملازمین کے لئے اپنا مکان ایک خواب تھا جو عمران خان کی حکومت میں حقیقت بنے گا، وزیر ریلوے اعظم سواتی کا وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے ہمراہ تقریب سے خطاب 

 وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں، اب گھوسٹ ملازمین اور افسران اپنی موت خود مریں گے، جو ملازمین کام کریں گے ان کو نوازا جائے گا، ریلوے ملازمین کے لئے اپنا مکان ایک خواب تھا جو عمران خان کی حکومت میں حقیقت بنے گا، ریلوے ملازمین کی بہتری کے لئے جہاں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی کروں گا۔پیر کو کم آمدن اور ملازمین کو ہاﺅسنگ فنانس کی فراہمی کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی لا کر ریلوے کو ترقی دے رہے ہیں اب گھوسٹ ملازمین اور افسران اپنی موت خود مریں گے۔ جو ملازمین کام کریں گے ان کو نوازا جائے گا۔ اسی خستہ حال ٹریک پر سو سے زائد ٹرینیں چل رہی ہیں جو ایسے افسران اور ملازمین کی بدولت ہے۔آج ریلوے مزدوروں کا دن ہے اخوت کے تعاون سے ہاﺅسنگ کے لئے بلا سود قرضوں کی شروعات ریلوے سے کررہے ہیں۔ اخوت فاﺅنڈیشن کے ذریعے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے پاکستان ریلوے نے اخوت کے ساتھ اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ ریلوے ملازمین کے لئے اپنا مکان ایک خواب تھا جو عمران خان کی حکومت میں حقیقت بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لئے سات لوگوں کو منتخب کیا جائے گا جو اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ عمران خان کی ہدایت پر شروع کئے گئے دوسرے منصوبوں میں پسے طبقے کو جو مراعات دی گئی ہیں ان کو ریلوے ملازمین کے لئے بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ ریلوے کی طرح ریلوے ملازمین بھی ترقی کریں گے تاکہ پاکستان ریلوے کا نام قائم دائم رہے۔ اخوت کا سارا نظام پسے طبقے کو اوپر اٹھانے اور ریاست مدینہ کے نظریہ کے مطابق ہے۔ ریلوے ملازمین کی بہتری کے لئے جہاں سے بھی مدد حاصل کرنا پڑی کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن