دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26کروڑ 14لاکھ 95ہزار713ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 29 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد26کروڑ 14لاکھ 95ہزار713ہوگئی۔امریکہ 4کروڑ82 لاکھ 29ہزار210مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ45لاکھ72ہزار523مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ20لاکھ 80ہزار906 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ2لاکھ 2ہزار370، روس میں 94لاکھ3ہزار480، ترکی میں 87لاکھ48ہزار25 اور فرانس میں 77لاکھ23ہزار32 تک پہنچ گئی ہے۔ایران میں مصدقہ کیسز کی تعداد 61لاکھ8ہزار882 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ4ہزار139 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن