کورونا کی نئی قسم بہت خطرناک، دو سے تین ہفتے اہم، بچا وکا واحد راستہ ویکی نیشن ہے، اسد عمر

 کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاو پرانے وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں، ہمارے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر سے ہمراہ پریس کانفرنس

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم بہت زیادہ خطرناک ہے، دو سے تین ہفتے انتہائی اہم ہیں، پاکستان میں نئے کورونا ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، بچاو کا واحد راستہ ویکی نیشن ہے، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاو پرانے وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں، ہمارے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔ پیر کو سربراہ این سی او سی ( نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر)و وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی میں تمام فیصلے مستقبل کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں، کورونا کا نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جو انتہائی خطرناک ہے مگر ویکسی نیشن اس کے لئے موثر ہوگی، 5 کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی۔ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں نئے کورونا ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کورونا کا نیا ویرینٹ پاکستان کو بھی متاثر کرے گا، اگلے 2 سے 3 دن میں تمام صوبوں میں بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہو رہی ہے، تمام پاکستانی اپنی ویکسی نیشن جلدی کرائیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاو پرانے وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے، ویکسین میں تاخیر کرنیوالے دنیا بھر میں متاثر ہو رہے ہیں، ہمارے فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، کروڑوں ویکسین لگا چکے ہیں مگر کروڑوں ویکسین لگوانا باقی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن