سینئر صحافی ضیاالدین ا نتقال کر گئے

Nov 29, 2021 | 14:33

ویب ڈیسک

سینئر صحافی ضیا الدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے ،مرحوم کی عمر 83 برس تھی ۔مرحوم تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی معروف انگریزی اخباروں ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے،اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور بعد ازاں 2002 سے 2006 تک سائوتھ ایشیا فری میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف ،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب سمیت دیگر   شخصیات  نے سینئر صحافی ضیا الدین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ضیا الدین کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، مرحوم ایک باصلاحیت اور آزاد صحافی تھے۔ ان کی شخصیت میں دیانت اور دلیری شامل تھی۔ مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزیدخبریں