چٹاگانگ ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط، جیت کیلئے مزید 93 رنز درکار

 چٹاگانگ ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی، جیت کیلئے مزید 93 رنز درکار جبکہ 10 وکٹیں باقی ہیں۔چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنا لیے۔پاکستانی اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ناقابل شکست ہیں، دونوں بالترتیب 56 اور 53 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 157 رنز بناکر آوٹ ہوئی، میزبان ٹیم کی جانب سے لٹن داس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، ساجد خان نے 3 جبکہ حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے قبل بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 330 رنز بنائے، جواب میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 44 رنز کی برتری ملی جو دوسری اننگز کے بعد مجموعی طور پر 202 رنز بنی اور پاکستان کو جیت کر 203 کا ہدف ملا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...