ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کومخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے۔گور نر پنجاب

Nov 29, 2021 | 19:25

ویب ڈیسک

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی مخصوص نشستوں کی تجویزدیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کے حق کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کومخصوص نشستوں کے ذریعے اسمبلیوں میں نمائندگی بھی ملنی چاہیے۔آزاد کشمیر میں بھی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مختص نشستوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ ملاقات کے دوران بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ قرار دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز بر منگھم کے لارڈ میئر محمد افضل،بر منگھم سے کونسلرزوسیم ظفر،محمد ادریس ،فہیم کیانی،چوہدری محمود ،کونسلر ظفر اقبال،چوہدری نجیب سمیت اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی جس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور بر طانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سیاست سمیت د یگر ایشوز کے بارے میں گفتگو کی گئی جبکہ لارڈ میئر محمد افضل نے گور نر پنجاب کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا ۔ملاقات کے بعدگفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے وعدے کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کا حق دیدیا مگر میں سمجھتاہوں کہ ووٹ کا حق دینے کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں بھی مختص کی جائیں تاکہ وہ ملک میں قانون سازی سمیت اہم فیصلوں کا بھی حصہ بن سکیں اور اس سے یقینی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کر نے میں بھی مدد ملے گی ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سیاست میں ضرور حصہ لیں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کو ان ممالک کی سیاست میں بھی حصہ لینا چاہیے جہاں وہ رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا رہا جب پاکستانی یورپ میں بھارتیوں کے مقابلے میں زیادہ فعال انداز میں سیاست کررہے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں پاکستان کے اثر کو بڑ ھانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستانی بر طانیہ کے ساتھ امر یکہ اور دیگر یورپی ممالک کی سیاست میں بھی فعال ہوں اور وہاں بلدیات کے علاوہ دیگر انتخابات میںبھی حصہ لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشا اللہ جب سب پاکستانی متحد ہوکر سیاست میں آئیںگے تو کامیابی انکا مقدر ہوگی ۔ گور نر پنجاب چوہد ری محمدسرورنے پاکستان کی معاشی ترقی میں اوورسیز پا کستا نیوں کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور انکو مضبوط بنانے کے لیے میں20سالوں سے جد وجہد کر رہاہوں اورانکے مسائل کے حل کے لیے گور نر ہائوس کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔ 

مزیدخبریں