گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سخت نوٹس.

Nov 29, 2021 | 19:39

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  گوردوارہ کرتارپور کے احاطے میں ماڈلنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ کی اجازت دینے والے عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہر اقلیتی برادری کے جذبات کا احترام کرتے ہیں اور اس واقعہ سے سکھ برادری کے جذبات مجروح ہونے پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی جامع تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف نہ صرف کارروائی ہوگی بلکہ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی۔

مزیدخبریں