واٹس ایپ پرخود کو میسج کرنے کا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے کچھ دن پہلے آئی او ایس ورژن کے صارفین کے لیے خود کو میسج کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔اس موقع پرکمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔تاہم اینڈرائیڈ صارفین کے لیے میسج یور سیلف نامی فیچر کی دستیابی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔مگر اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کو واٹس ایپ کے ویب اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں استعمال کرسکتے ہیں۔بس آپ کے اینڈرائیڈ فون میں واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہونا ضروری ہوگا۔اس نئے فیچر سے صارف کے لیے 'خود' تک رسائی آسان ہوجائے گی۔خود کو بھیجے جانے والے تمام میسجز لنکڈ ڈیوائسز پر نظر آئیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے

ای پیپر دی نیشن