لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ  کی درخواست جی ایچ کیو بھجوا دی 

Nov 29, 2022

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے  درخواست جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) بھجوادی۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کو موصول ہونے والی 6 سینئر ترین افسروں کی سمری میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کورکمانڈر بہاولپور تعینات ہیں۔

مزیدخبریں