اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی طلب و رسد سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ حکام کے ملک میں طلب کے مطابق چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ اور پنجاب میں شوگر ملز نے گنے کی کرشنگ شروع کر دی ہے۔ سیلاب کے باعث سندھ میں گنے کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہے گی۔ اسحاق ڈار نے ملک میں چینی کی دستیابی اور پیداوار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے چینی کی قمیتوں کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
اسحاق ڈار کی چینی کے نرخ برقرار رکھنے کی ہدایت، دستیابی، پیداوار پر اطمینان کا اظہار
Nov 29, 2022