مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات کے مکمل نتائج کا اعلان کر دیا۔ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 23 نشستوں پر تحریک انصاف نے 9 نشستیں حاصل کیں، مسلم لیگ ن 3، پیپلز پارٹی 5 اور مسلم کانفرنس 2 نسشت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، آزاد امیدوار ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ممبر یونین کونسل کی 165 نشستوں سے 32 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ پی پی نے 47، مسلم لیگ ن 38 اور پی ٹی آئی نے بھی 37 نشستیں لیں۔ مسلم کانفرنس نے 10 اور تحریک لبیک نے 1 ایک نسشت جیتی۔ میونسپل کارپوریشن کی 36 نشستوں میں سے 7 سات پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ مسلم لیگ ن 12، پی ٹی آئی 8، پیپلز پارٹی 7 اور مسلم کانفرنس نے دو نشستیں حاصل کیں۔ ممبر میونسپل کمیٹی کی 2 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ ممبر ٹاؤن کمیٹی کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن کو 3 نشستوں پر کامیابی ملی، حکمران جماعت پی ٹی آئی کے حصے میں صرف 1 نشست آئی۔
پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کونسلز، ن لیگ میونسپل کارپوریش اور ٹاؤن کمیٹیاں جیت گئی
Nov 29, 2022