اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے رواں برس جون میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اپنے عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم نے مسلسل صبر کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں اپنے عسکری حلقوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی آپ کو حملہ کرنے کا موقع ملے، آگے بڑھیں۔