اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کیلئے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ سیریز دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کیلئے تاریخی لمحہ ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 2005 کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے لئے خیرمقدم کرتا ہے۔ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سمیت تمام شرکا کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔