قومی امن جرگہ مختلف مسالک و مذاھب میںامن کو فرو غ دیگا،اقبال شاہ

Nov 29, 2022

پشاور(بیورورپورٹ)جے یو آئی کے مقامی رہنما اقبال شاہ حیدری نے  بین المذاھب و مسلک ہم آھنگی کے لیئے قومی امن جرگہ کے قیام اور عبوری ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی امن جرگہ مختلف مسالک و مذاھب کے درمیان محبت اخوت اور ھم آھنگی کی فضاء کو فروغ دینے کے لیئے کام کرے گا، گزشتہ روز پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل کی زمہ داریاں سید اظہر علی شاہ کو سونپی گئی ہیں اسی طرح ضلع پشاور کے لیئے حاجی طارق آفریدی چیئرمین اور زوالفقار حیدری سیکرٹری جنرل ہونگے،    قومی امن جرگہ برائے بین المذاھب و مسلک ہم آھنگ کے چئیرمین اقبال شاہ حیدری  نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مسلمانوں اور اسلامی مملکتوں کے خلاف سازشیں ڈھکی چھپی نہیں ہیں،مسلمانوں کو تقسیم در تقسیم کرکے اپنے مذموم مقاصد کیئے جارہے ہیں ہم وطن عزیز میں امن اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مزیدخبریں