ٹی ٹین بلے بازوں کیلئے فیورٹ فارمیٹ،مستقبل تابناک ہے: عماد وسیم

Nov 29, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کا مستقبل تابناک ہے اور جلد یہ فارمیٹ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی شروع ہو جائیگا۔عماد  وسیم نے کہا کہ ٹی ٹین ایک تیز ترین فارمیٹ ہے جس میں بلے باز کھل کر کھیلتے ہوئے گیند بازوں کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں اس لئے گیند بازوں کو بیٹرز کی جدید تکنیکی معیار کے مطابق گیند بازی کرنی چاہیے۔عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیائی ممالک خصوصاً پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کی باؤلنگ بہت اچھی ہے، پلیئرز کو بلے بازی پر توجہ دینی چاہیے اور انہیں انگلینڈ کی ٹیم کی طرح کھیلنا چاہیے کیونکہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہر میچ کو ٹی ٹین کی طرح کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ نے دو ورلڈ کپ جیت کر دنیائے کرکٹ میں نمایاں ہیں۔انہوں نے انٹرٹینمنٹ ٹی 20 میچز میں زیادہ ہے یا ٹی ٹین میں کے جواب میں کہا کہ ایک کھلاڑی کے لئے کرکٹ صرف کرکٹ ہے، انٹرٹینمنٹ شائقین کے لیے ہوتی ہے اور ٹین ٹین فارمیٹ چونکہ تیز ترین فارمیٹ ہے اور اس میں باؤنڈریز زیادہ لگتی ہیں اس لیے دیگر فارمیٹ کی نسبت ٹی ٹین میں شائقین کے لئے انٹرٹینمنٹ کے مواقع زیادہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کا یہ فارمیٹ جلد مقبول ہو رہا ہے اور دیگر ممالک میں بھی یہ فارمیٹ کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں