عمران 2  اسمبلیاں تحلیل کر لیں، 90 دن میں الیکشن ہو جائیںگے: شاہد خاقان 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں بالکل تحلیل کر لیں، مسلم لیگ ن کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ضروری نہیں ہر صوبے میں آپ کی حکومت ہو، ملک ایسے ہی چلتا ہے۔ عمران خان دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کر لیں، 90 دن میں الیکشن ہو جائیں گے۔ قومی اسمبلی تحلیل پر 90 دن کی عبوری حکومت میں جائیں تو ڈیفالت کا خطرہ زیادہ ہے۔ پنجاب میں نمبرز گیم کا تھوڑا فرق ہے جو پورا کیا جا سکتا ہے، عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن