اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درج 13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دیدیا۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے اخراج کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پورکی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین کے خلاف دائر مقدمات خارج کردیے جب کہ 2 مقدمات کے خلاف درخواستیں علی امین گنڈا پور کے وکیل نے واپس لے لیں۔
اسلامآباد ہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پور کیخلاف درج 13مقدمات خارج کر نے کا حکم
Nov 29, 2022