نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی پروفیسر نے کلاس میں مسلم طالب علم کو دہشتگرد کہہ دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی۔ کرناٹکا بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور مسلمانوں سے نفرت کی تمام حدیں پار ہو گئیں۔ پروفیسر نے بھری کلاس میں مسلمان طالب علم کو دہشتگرد کہہ دیا۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کی ایک یونیورسٹی میں بھری کلاس میں دہشتگرد کہہ کر طالب علم کی تذلیل کرنا ہندو پروفیسر کو مہنگا پڑ گیا، مسلمان طالب علم نے بھرپور ردعمل دیتے ہوئے پروفیسر کو کھری کھری سنائیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ مسلم طالب علم نے پروفیسر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ مذاق قابل برداشت نہیں، آپ میرے مذہب کا مذاق نہیں اڑا سکتے، بطور مسلم بھارت میں رہتے ہوئے مذہب کے خلاف بات برداشت کرنا مذاق نہیں۔