روس مزید حملوں کا منصوبہ بنا رہا :صدر یوکرائن،ملسکو سے براہ راست خطرہ نہیں:ناروے


کیف ؍ اوسلو (اے پی پی) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس ان کے ملک پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے، فوج اور عوام تیار رہیں۔  جب تک ان کے پاس میزائل موجود ہیں وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے،  آئندہ ہفتہ بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ کیف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی، پانی اور ہیٹنگ کی بحالی کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے تاہم طلب میں اضافے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ ہو گی۔ یوکرائن میں حالیہ واقعات کے باوجود ناروے کو روس سے براہ راست کوئی خطرہ نہیں۔ ناروے کے وزیر دفاع بیون ارلڈ گرام نے جرمن اخبار کو انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ  یوکرائن میں روس  کے خصوصی فوجی آپریشن کے بعد ناروے اور روس کے درمیان رابطے میں تبدیلی آئی ہے،  ہم نے بعض  مواصلاتی چینلز کو برقرار رکھا ہے،  ماہی گیری اور   سمندری  امور میں  مل کر کام کر رہے  جبکہ افواج کے درمیان بات چیت کو بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔  یوکرینی  بحران کے دوران ناروے نے اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...