کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحالی تسلی بخش ہے۔ کچے کے علاقے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کو ختم کیا جائے گا۔ پولیس نے کشمور میں 23 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔ گھوٹکی میں 5 پولیس افسران اور جوان شہید ہوئے، پولیس مغوی افراد کو چھڑانے گئی تھی، شکار پور میں 63 مغوی بازیاب ہوئے، سوا سال میں شکار پور میں 24 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا۔
امن و امان کی صورتحال تسلی بخش، کچے میں مزید کارروائی کی ضرورت : وزیراعلیٰ سندھ
Nov 29, 2022