افغانستان میں عدم استحکام خطرات کا سبب بن سکتا ہے: پاکستان، لگسمبرگ کا اتفاق 

Nov 29, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور لگسمبرگ کے درمیان سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس لگسمبرگ میں ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں عدم استحکام وسیع تر جغرافیائی مضمرات کے ساتھ حطرات کا باعث بن سکتا ہے۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ چودھری سلیم نے سیلاب متاثرین کی امداد پر لگسمبرگ حکومت کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب سے نقصانات، انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے درکار کثیر الجہتی تعاون سے متعلق بریفنگ دی۔ جوہر سلیم نے بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ یوکرائن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ قائم مقام سیکرٹری خارجہ  جوہر سلیم نے پاکستان کی نمائندگی کی لگسمبرگ کی وزارت خارجہ اور یورپی امور کے سیکرٹری جنرل جین رولنگر شریک ہوئے دونوں ملکوں نے کاروباری مشنز کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزیدخبریں