جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمشن کاانسداد سموگ سے متعلق ا جلاس آج طلب

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت کے سموگ کے تدارک کیلئے غیرموثر اقدامات اور ہائیکورٹ کے انسدادسموگ سے متعلق احکامات پر عملدرآمدکیلئے واٹراینڈانوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے اجلاس آج بروز منگل کے روز طلب کر لیاگیا۔ممبرکمیشن حناحفیظ اللہ اسحاق اور کمال حیدراجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات، ٹریفک، پی ایچ اے، ٹیپا، ایل ڈی اے سمیت دیگرمحکموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے اٹھائے گئے اقدمات کی رپورٹ2 دسمبر کوہائیکورٹ میں پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن