اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان مربوط فارمنگ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات اور زیادہ زرعی پیداوار حاصل کر سکتا ہے۔ماحول دوسست مربوط کاشتکاری کو کم توانائی کی ضرورت ہے۔ گوبر کو بائیو گیس کھاد بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حکومتی سطح پر سوشل میڈیا مہم مربوط کاشتکاری کے فروغ میں کافی مدد کر سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کم ترقی یافتہ زرعی ملک میںکاشتکاری اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا حل مربوط فارمنگ میں ہے۔ روایتی یا نامیاتی کاشتکاری کے مقابلے میں مربوط کاشتکاری کو کم توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ پانی، زمین، پودوں، مویشیوں، چارے کی حفاظت اور انسانی وسائل کا ہم آہنگ مشترکہ انتظام مربوط کاشتکاری کو ایک مثالی کاشتکاری کا عمل بناتا ہے۔ یہ شاندار سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرتا ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔