مٹیاری موٹروے فراڈ کیس، اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سے 42 کروڑ برآمد 

Nov 29, 2022


لاہور (نیٹ نیوز) اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہائوس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔ دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد منصور عباسی کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر منصور عباسی موٹروے تعمیر پراجیکٹ کا لینڈ ایکوزیشن افسر ہے۔ واضح رہے کہ موٹروے پراجیکٹ میں 2 ارب 17 کروڑ کے غبن کا تعین ہوا اور ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کیس میں پہلے ہی گرفتار ہیں۔ 

مزیدخبریں