راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر 567 ممبر اسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے۔ اسمبلیاں توڑیں یا چھوڑیں لولی لنگڑی اسمبلیوں کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔ اکیلے عمران خان نے 13 پارٹیوں کی اجتماعی سیاسی قبر کھود دی ہے جس کی وجہ سے پی ڈی ایم الیکشن سے فراری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی دھند اتنی چھا گئی کہ الیکشن کا سورج طلوع ہونا لازمی ہے۔ اب تو مفتاح بھی کہہ رہے ہیں بانڈ کلیئر ہونے کے باوجود ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔
567 ممبر مستعفی ہو جاتے ہیں تو پیچھے رہ کیا جاتا ہے: شیخ رشید
Nov 29, 2022