اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے یوم اظہار یکجہتی فلسطین جو ہر سال 29نومبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پوری دنیا میں منایا جاتا ہے کہ موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے 1967 ء سے پہلی والی سرحدوں اور القدس الشریف کو اس کا دارلخکلافہ بنانے کے مطالبے کی پرزور حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ یوم یکجہتی فلسطین اقوام متحدہ کی فلسطین پر1977 ء کو منظور کی جانے والی قراردادوں کے تحت منایا جاتا ہے۔ سپیکر نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 29 نومبر1947 ء کی یاد دلاتا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس قرارداد کی یاد دلاتا ہے جس کی روشنی میں فلسطین اور اسرائیل مسلم اور یہودی ریاست کے طور پر معرض وجود میں قائم کی گئی۔
اقوام متحدہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے: سپیکر قومی اسمبلی
Nov 29, 2022