الحمراء :نوجوانوں کو فنون لطیفہ میں موسیقی کی تربیت فراہم کررہاہے:ذوالفقار زلفی 


لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس جہاں نوجوانوں کو فنون لطیفہ میں موسیقی کی تربیت فراہم کررہی ہے وہاں نوجوانوں کو الحمراء لائیو جیسے موسیقی شوز میں پرفارم کر نے کو موقع فراہم کر کے انکے اعتماد میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ حالیہ 5 روزہ ورکشاپ بھی نوجوانوں کے بہتر مستقبل میں معاون ثابت ہوگی۔اس سے قبل بھی نامور گلوکار شفقت علی خان نوجوانوں کو موسیقی کی مہارتوں سے آگاہ کر چکے ہیں۔ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ ڈرائنگ کیری کیچر و کارٹون کی اہمیت کے پیش نظر اس شعبہ میں 6 روزہ ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جو 12تا 16دسمبر جا ری رہے گی جسمیں نامور کارٹونسٹ جاوید اقبال نوجوانوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ سارہ رضا خان موسیقی کی دنیا میں ایک نیا چمکتا ستارہ ہیں جس کے ساتھ ورکشاپ نوجوانوں کیلئے موسیقی کے شعبے میں نئی جہتوں کو سیکھنے کا باعث ہوگی۔5 روزہ گائیکی ورکشاپ میں سارہ رضا خان نے نوجوانوں کو موسیقی کے اسرار ورموز سے آگاہ کیا۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن