لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور افضال احمد کوثر نے اپنے دفتر میںمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ افضال احمد کوثرنے کھلی کچہری میں آئے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بعد تصدیق فوری کارروائی کے احکامات صادر کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ افضال احمد کوثرنے مزیدکہا کہ ایس ایچ اوز شہریوں کی دادرسی کیلئے مقررہ اوقات کے دوران تھانوں میں موجود رہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی جی نے سبزہ زار اور وحدت کالونی کے علاقوں میں میڈیکل سٹورزپر ڈکیتی کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ اوز کو دفتر طلب کر لیا۔ افضال احمد کوثر نے ایس ایچ اوز سے وارداتوں بارے استفسار کیااور ملزمان کی گرفتاری کیے لئے3 دن کی مہلت دے دی۔ افضال احمد کوثرنے کہا کہ ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ ڈولفن، پی آریو ودیگر پٹرولنگ ٹیمیں کوآرڈینیشن قائم کریں۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری وعادی مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔