لاہور(نامہ نگار)پولیس نے چوہنگ میں اغواء کے بعد قتل ہونے والے کمسن بچے ذیشان علی کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا رہا جبکہ پولیس نے 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔چوہنگ کے علاقہ گروال گائوں میں اڑھائی سالہ ذیشان علی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک لا پتہ ہوا اور اتوار کی صبح بچے کی لاش گروال گائوں قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔