عوام نے عمران نیازی کا لانگ مارچ مسترد کر دیا:خالد جوئیہ 

Nov 29, 2022


کاہنہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پنڈی مین چند سو آدمی دیکھ کر عمران نیازی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے۔ عوام نے عمران نیازی کا لانگ مارچ مسترد کر دیا۔ لانگ مارچ ناکام ہونے کی صورت میں عمران نیازی نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعلی کے پی کے  سے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں صوبائی اسمبلیوں سے استعفے لینے کا مطالبہ کر دیا جس میں بھی وہ بری طرح ناکام ہوں گے دونوں صوبائی اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی  عمران نیازی کے پاس اتنی جرآت نہیں رہی کہ وہ صوبائی اسمبلی سے استعفے مانگے یا انکوتوڑنے کا حکم دے چند دن میں پنجاب حکومت کے خلاف عدم اعتماد پیش کی جائے گی جو کامیاب ہو گی اور میاں حمزہ شہباز دوبارہ وزیر اعلی پنجاب ہوں گے عمران نیازی نے اپنے دورہ اقتدار میں جو ملک و قوم کے ساتھ کیاوہ پوری قوم بخوبی جان چکی ہے اور آئیندہ عمران نیازی کے کسی جھانسے میں نہیں آئے گی ملکی معیشت بہتر ہونے تک جنرل الیکشن کا کوئی امکان نہیں ہر روز الیکشن الیکشن کھیلنے سے مہنگائی کا طوفان عوام پر مزید بوجھ بن کر ابھرے گا ۔

مزیدخبریں