فیروزوالہ( نامہ نگار) وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی طرف سے نواز لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو صوابدیدی فنڈز نہ دیئے جانے کی بناء پر وفاقی حکومت کے ترقیاتی فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایم این اے اور 4 ارکان پنجاب اسمبلی کو ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام کروانے کیلئے مجموعی طور پر اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے تھے جن میں سے بعض حلقوں میں 12 تا 15 فیصد پول کمشن لے کر ترقیاتی کام الاٹ کیے گئے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اس صورتحال میں اہم فیصلہ کیا ہے اور ضلع شیخوپورہ سے کامیاب ہونے والے 2 وفاقی وزراء رانا تنویر حسین اور میاں جاوید لطیف کے علاوہ نواز لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد عرفان ڈوگر کے تینوں حلقوں میں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں جن سے وفاقی حکومت کے محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے 2 سو سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے۔
فیروزوالہ:صوبائی حکومت کے صوابدیدی فنڈز روکنے پر وفاق نے جاری کردیئے
Nov 29, 2022