لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کی۔ اس حوالے سے سارہ نے کہا کہ سمندری میں 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد کی ٹیم مقتولہ بچی کے لواحقین سے رابطہ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔مقتولہ بچی کو مکمل انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔
چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن کا 10 سالہ بچی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس
Nov 29, 2022