لاہور(نیوز رپوٹر) مسائل کمیٹی کے مرکزی چیئر مین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ سپیڈو بسیں انتہائی اچھی سروس ہے۔ یہ بسیں قصور، بہاولنگر، شیخوپورہ، گوجرانوانہ، بہاولپور، ساہیوال، پاکپتن اور دوسرے شہروں کی طرف بھی چلائی جائیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ لاہور میں روٹ 5 اور 10 کوبھی عوامی سہولت کے پیش نظر فوری بحال کیاجائے اس روٹس پر بسوں کی تعداد انتہائی کم ہے تعداد بڑھائی جائے۔ مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتاہے۔
سپیڈوبسیں دوسرے شہروں،روٹ5،10 پرتعداد بڑھائی جائے:ناظم شوکت
Nov 29, 2022