فوڈ پانڈاکے کاروبار میں خواتین قائدانہ کردار ادا کر رہی ہیں، منتقہ پراچہ 

Nov 29, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک کی معروف کیو کامرس اور ڈیلیوری کمپنیوں میں سے ایک، فوڈ پانڈا کو اپنے کاروبار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے قائدانہ کردار ادا کرنے پر سراہتے ہوئے ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے ملک کی دس سرفہرست کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کے اصول پر کاربند 250 کمپنیوں میں تحقیق کے بعد فوڈ پانڈا کو اس اعزاز سے نوازا،مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فوڈ پانڈا منتقہ پراچہ نے اس اعزاز کے حصول پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  میں اس بات پر انتہائی فخر ہے کہ ہم اس قابل ہیں کہ ملک بھر میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو بااختیار بنا رہے ہیں جس کی بدولت وہ اپنے لیے خود سے مواقع پیدا کررہی ہیں۔ فوڈ پانڈا کے کاروبار کے ذریعے خواتین دقیانوسی تصورات کو چیلنج کر رہی ہیں اور تابناک مستقبل کی حامل رول ماڈل بنتے ہوئے کاروباری دنیا میں اپنے قدم جما رہی ہیں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کو کمانے کے پائیدار مواقع فراہم کرکے ہر سطح پر بااختیار بنانے کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں