اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی ہدایات پر ڈی جی انفورسمنٹ نے انسدادِ تجاوزات سکواڈ کو اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پلاٹ لائن سے باہر تجاوزات جس میں فنسز لوہے کی گریلز اور کانٹے دار تار اور سی ڈی اے زمین پر بنائے گئے غیر قانونی لان کو ختم کرنے اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے صاف کرنے کیساتھ ساتھ دہی علا قے میں غیر قانونی تعمیرات کو گرانے بارے احکا مات دیے اس سلسہ میں قبل ازیں اسلام آباد کے شہر یوں کو نوٹس جاری کیے تھے ان دیے گئے نوٹسوں پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کارروائیا ں کی گئیں جس میں سیکٹر.G-8, G-9, I-8 ,F-7,اور دہی علاقوں بری امام میں تعمیرات کو گرا اور غیر قانونی لان ختم کر کے 4ٹرک سامان ضبط کر کے 5 کنال زمین واگزار کر دی .تفصیلات سیکٹر G-9/2 سرکاری بلاکس کے باہر سرکاری زمین پر 1کمرہ بمہ واش روم گرا دیا ۔اس کے بعد سیکٹر G-9/3 کا رخ کیا جہاں پلاٹ لائن سے باہر متعدد فنس اور لان گرا دیے گئے اسی طرح کا ایک اپریشن سیکٹر G-8 جہلم روڈ پر کیا گیا۔