سراج الحق نے شمالی پنجاب حلقہ خواتین کی ناظمات کا تقررکر دیا    


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دستور جماعت کی دفعہ (88) کی شق نمبر 6 کے تحت ارکان کے استصواب کی روشنی میں اگلے2 سال کے لیے صوبہ شمالی پنجاب حلقہ خواتین کے تمام اضلاع کی ناظمات کا تقرر کیا، ان میں ناظمہ ضلع راولپنڈی آنسہ اشفاق،ضلع اسلام آباد کی ناظمہ نصرت ناہید،ضلع بھکر کی ناظمہ صائمہ نورین، ضلع گجرات زاہدہ اشرف، ضلع منڈی بہاوالدین عظمی اطہر،ضلع اٹک فرزانہ نوشین، ضلع چکوال روبینہ آصف، ضلع خوشاب فاطمہ بتول، ضلع میانوالی زاہدہ ملک،ضلع سرگودھا  ماریہ عدیل، ضلع جہلم لبنیٰ سرمد کو مقرر کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن