پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز، 3000 افسران واہلکار سیکیورٹی پر مامور


 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز پریکٹس سیشن کے موقع پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر نے پر مامور رہے ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ ، ایس پی صدر نبیل اور یگر سینئر افسران بھی موجود تھے راولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکار سیکورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں روٹ اور سٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں سی پی او نے انٹری گیٹ، پارکنگ،ملحقہ عمارتوں، روف ٹاپ، مارکیٹس اور دیگر اہم مقامات کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیاسی بی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار مستعدی سے الرٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو وقتاً فوقتاً چیک اور بریف کریں، اردگرد کے ماحول او رمشکوک افرا د پر کڑی نظر رکھی جائے ٹیموں اورمیچوں کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے.
سیکیورٹی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...