لاوہ(نامہ نگار) دندہ شاہ بلاول اڈا پر ایزی لوڈ۔جازکش موبائل شاپ کامالک نوراسلام سکنہ دندہ شاہ بلاول صبح اپنی دکان پر پہنچا اور کیش والا بیگ موٹر سائیکل کے ساتھ لٹکتاچھوڑکر ساتھ والی دکان پر کسی کام سے چلاگیاچند منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل کے ساتھ بیگ موجود نہ تھا نوراسلام کے مطابق وہ ایزی پیسہ و لوڈ کا کام کرتا ہے اور ہفتہ اور اتوار کی پیمنٹ اکٹھی اسکے پاس تھی اور آج اس نے تمام پیمنٹ بنک میں جمع کروانی تھی کہ نامعلوم چور اس کا بیگ لے اڑے جس میں 12لاکھ کے قریب نقدی تین عدد موبائل فون اور مختلف کمپنیوں کے کارڈ تھے ٹوٹل مالیتی 15 لاکھ کا نقصان ہوا ہے تھانہ لاوہ پولیس کو اطلاع کرنے پر ایس ایچ او ملک احمدنوازکی ہدایت پرسب انسپکٹر خضر حیات فوراً نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور واردات کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے کر تفتیش شروع کر دی ۔