کہوٹہ ( نامہ نگار)کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار پیدل چلنا بھی مشکل، پرانی کچہری کے سامنے سبزی منڈی خالی پڑی ہے جسکی وجہ سے ایم سی کا ریونیو بھی کم ہو گیا سینکڑوں کی تعداد میں باہر سے لوگوں نے سبزی فروٹ آلو پیاز مچھلی و دیگر اشیا رکشوں رہڑیوں اور سوزوکیوں پر لگا کر ساری سڑک بلاک کی ہوئی ہے کئی تاجروں نے اپنی دوکانوں کے آگے تھڑے کرائے پر دیے ہوئے ہیں دوکانیں خالی جبکہ مال سڑکوں پرلگا کر سڑک جو پہلے ہی تنگ ہے اسکو مزید بند کر دیا گیا ہے جبکہ سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے ون وے کی خلاف ورزی جگہ جگہ غیر قانونی اڈے رکشوں کی بھرمار نے شہریوں اور بازار میں آنے والوں کا سکون برباد کر دیا ہے ایم سی اہلکاران کبھی کبھار چکر لگاتے ہیں مگر انکے جانے کے بعد بازار کا وہی حال ہو جاتا ہے کئی با اثر افراد کو فری ہینڈ دیا گیا ہے شہریوں عوام علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ تمام رہڑی رکشوں سوزکیوں کو منڈی یا شہر سے باہر جگہ پر منتقل کیا جائے ٹریفک کے نظام کو بہتر غیر قانونی اڈوں اور شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی کھلے کلینکوں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔