لاوہ ( نامہ نگار ) نوزائیدہ ضلع تلہ گنگ کے پہلے ڈپٹی کمشنر مصور احمد خان نیازی کا تحصیل کمپلکس لاوہ کا دورہ۔ اسسٹنٹ کمشنر لاوہ حبیب الرحمن اور انکی ٹیم نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر لاوہ ،ہائر ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر کے دو بڑے زیرتعمیرترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا جن میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء اور تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لاوہ کے منصوبہ جات شامل ہیں جو 450 ملین روپے کی مجموعی لاگت سے مکمل ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ مصور احمد خان نے اس موقع پر متعلقہ افسران کے ہمراہ مذکورہ دونوں ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار اور معیارِ تعمیر کا جائزہ لیا ۔ ان ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے بارے میں متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء لاوہ کے قیام کا منصوبہ 200 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال لاوہ کے قیام پر 250 ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔ ڈی سی تلہ گنگ نے زیرِ تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل عمدہ معیار تعمیر کے ساتھ مقررہ مدت میں یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ میں گورنمنٹ سٹی ہسپتال کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال کا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کارڈیک سینٹر اور ٹراما سینٹر کی فراہمی پر مبنی ہے جس کی تکمیل پر 200 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔
ضلع تلہ گنگ کے پہلے ڈپٹی کمشنر مصور نیازی کا تحصیل کمپلکس لاوہ کا دورہ
Nov 29, 2022