پمز کے ملازمین کا مطالبہ فی الفورپورا کیاجائے، ڈاکٹر اسفند یار 

Nov 29, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)حکومتیں اگر ملازمین کو فوری انصاف دیں اورانہیں ان کے جائز حقوق دیئے جائیں تو کسی سرکاری محکم میں احتجاج یا ہڑتال نہیں ہوتی،حکومتیں خود ملازمین کو مجبور کرتی ہیں فیڈرل ہیلتھ الائنسزکے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے پمز میں احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صحت کے سب سے بڑے ادارے پمز کے ملازمین کافی الفور مطالبہ پورا کیاجائے،ترجمان فیڈرل ہیلتھ الائنسز ڈاکٹر اسفند یار نے اپنے خطاب میں کہاکہ سرکاری ملازمین کو پی پی پی کے ممبران نے ہمیشہ عزت بخشی اوران کے مطالبات ہمیشہ پورے کیے،ہم وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل سے پر امید ہیں کہ وہ صدرمملکت سے جلد از جلد دستخط کروا کر پمز ملازمین کا درینہ مسئلہ حل کریں گے ،صدرفیڈرل ہیلتھ الائنسزڈاکٹر حیدرعباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ حکومت بالخصوص صدرمملکت پمز ملازمین اورمریضوں کی بھلائی کیلئے پمز سمیر پر جلد ازجلد دستخط کر دیں تاکہ ہم مریضوں کی خدمت کرسکیں،جنرل سیکرٹری فیڈرل ہیلتھ الائنسز محمد ارشد خان نے کہاکہ ہم نے مجبورااوپی ڈیز بند کی ہیں ،ہماری تمام ایمرجنسیز کام کر رہی ہیں اورمریضوں کی خدمات میں پمز ملازمین سرگرم عمل ہیں ،دن رات ڈیوٹیاں دے رہے ہیں ،احتجاجی ملازمین سے ڈاکٹر فیض ،ڈاکٹر شیر عی،ملک طاہر،لقمان علی،میڈم نائلہ ،ربنواز ربن،تنویر نوشاہی،وسیم گجر،نوید آزاد،نواز لالی ،چودھری خالد،شاہد خٹک،طارق مٹو ،فیصل تنولی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزیدخبریں