چکری (نامہ نگار)سابق ایم پی اے چوہدری وقارعلی خان نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سیاسی ومعاشی استحکام کی ضرورت ہے حکمرانوں کی سیاسی چپقلش شے عوام کو درپیش مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں غریب کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہی نہیں ناممکن ہوتا جارہا ہے عوام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے سب کو افہام وتفہیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل کا حل نکالنا ہوگا اور ملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کے بغیر نامکمل ہے وہ آج بھی اقتدار کے ایوانوں میں نہ ہونے کے باوجود بھی موجودہ ملکی حالات اور اس میں اتار چڑھائو پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اورعوامی سطح پر دوست احباب سے مکمل رابطے میں ہیں روزانہ کی بنیادپر لوگوں کی اکثریت چکری ہائوس کا رخ کررہی ہے سیاسی میدان میں ان کی کامیابی کی بنیادی وجہ رواداری اور تحمل مزاجی ہے وہ عوام کے مسائل کو نہ صرف تحمل مزاجی سے سنتے ہیں بلکہ عملی بنیادوں پر اقدامات بھی کرتے ہیں ۔
پاکستان کو سیاسی ومعاشی استحکام کی ضرورت ہے، چوہدری وقارعلی
Nov 29, 2022