چیئرمین پازیٹو پاکستان عابد اقبال کھاری کا آغوش کالج مری کا دورہ  


مری(نامہ نگار خصوصی)چیئرمین پازیٹو پاکستان عابد اقبال کھاری نے الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری کا دورہ کیا ۔ پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔ پرنسپل اے سی ایم نے انہیں کیمپس کے مختلف حصوں، اکیڈمک بلاک اور ہاسٹل بلاک کا تفصیلی دورہ کرایا اور آغوش کالج مری کے مقاصد اور ماسٹر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ بعد ازاں انہوں نے طلباء کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے تحت آغوش کالج مری میں ایس ایس سی پارٹ ون ( SSC-1) کے سالانہ امتحانات 2022 میں  طلباء اور فیکلٹی کی کوششوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا ، مہمان خصوصی چیئرمین پازیٹو پاکستان اور مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر عابد اقبال کھاری تھے۔ عابد اقبال کھاری نے بورڈ میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے معزز طلباء اور فیکلٹی میں ایوارڈز تقسیم کیے۔چیئرمین پازیٹو پاکستان نے مستحق یتیم بچوں کو بہترین تعلیمی اور بورڈنگ ماحول فراہم کرنے کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور آغوش کالج مری فیکلٹی اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
 پرنسپل نے کہا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیمی کا اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کو رہائش ، تعلیم و تربیت ، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن