ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ہم اورہمارے تمام ساتھی خاندان برا دری کے لوگ پوری قوت اوراعتمادکے ساتھ ایم این اے میجرطاہرصادق کے ساتھ ہیں،میجرطاہرصادق کی قیادت میںجب سے ہم نے سیاسی سفرکاآغازکیا،ہم آخردم تک میجرطاہرصادق کے سیاسی قافلہ میںشامل رہیں گے،حالات کاتغیراورسیاسی موسموںکی تبدیلی سے ہمارے قدم کبھی ڈگمگائے ہیں،اورنہ آئندہ کبھی ڈگمگائیںگے،میجرطاہرصادق کی نچلی سطح غریب سے لے کربالائی طبقے تک جوبلاتفریق خدمات
ہیں،میجر طاہرصادق کے بدترین مخالف بھی ان کی بے لوث خدمات پرانگلی نہیںاٹھاسکتے،عمران خان کی احتجاجی اورلانگ مارچ کی تحریک میںمیجرطاہرصادق کے شانہ بشانہ ہرموقع پربھرپورشرکت کی،اورآئندہ بھی میجرطاہرصادق کی آوازپرپوری طرح لبیک کہیںگے،ان خیالات کااظہارکھٹڑبرادری کی معروف شخصیت لیاقت خان آف حصار،یونین کونسل کوٹ سونڈکی تحصیل حسن ابدال نے آزادی مارچ کے شرکاء دوستوںکے اعزازمیںاظہارتشکرکے عنوان سے منعقدہ تقریب کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرقمرخان،مدثرخان،عمیرخان،اورکاکااعوان بھی موجودتھے۔